بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || خصوصی تصاویر جو "سی بی ایس نیوز" نیٹ ورک کو موصول ہوئی ہیں، ایران کے میزائل اور ڈرون حملوں کے بعد مغربی ایشیا کے علاقے میں کئی امریکی فوجی اڈوں میں وسیع نقصانات کو نمایاں کرتی ہیں۔


یہ تصاویر جو امریکی فوج کے فعال اور نامعلوم ارکان نے اس نیٹ ورک کو بھیجی ہیں، سعودی عرب اور کویت میں اس ملک کے اڈوں میں تباہ شدہ عمارتوں، گاڑیوں اور سازوسامان کی تصویر کشی کرتی ہیں۔

اس رپورٹ میں کہا گیا ہے: "سعودی عرب میں شہزادہ سلطان ایئر بیس پر، ایک بوئنگ E-3 Sentry [آواکس جاسوسی] طیارہ نشانہ بنایا گیا اور اس کی دم کا حصہ الگ ہو گیا۔"

سی بی ایس نے رپورٹ دی: "کویت میں بیوری بیس (سابقہ العدیری) اور عریفجان بیس کی تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ بیرکیں، ٹریلر اور گاڑیاں متاثر ہوئی ہیں"۔

ان اڈوں میں تعینات امریکی فوجیوں میں سے ایک نے سی بی ایس نیٹ ورک سے کہا: "ہمارے اڈوں کو بڑا نقصان پہنچا ہے جس کی امریکی عوام کو اطلاع نہیں دی گئی۔ ہم وہاں کھڑے ہیں اور ہماری آنکھیں بند ہیں اور ہمارے چہروں پر گھونسے برسائے جا رہے ہیں۔"

مغربی ایشیا کے اڈوں میں امریکی فوج کے ایک فضائی دفاعی اہلکار نے بھی ایران کے ساتھ جنگ کے انتظام کے طریقے پر تنقید کرتے ہوئے کہا: "ہم ان اڈوں کا دفاع نہیں کرتے۔ ہم صرف ان کی تباہی دیکھ رہے ہیں۔"
اس سے قبل بھی امریکی وزارت جنگ میں بحریہ کے محکمے کے سربراہ ہنگ کاؤ ہے اعتراف کیا تھا کہ ایران کے حملوں نے بحرین میں اس ملک کے اڈوں کو تقریباً مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔"
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ